According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


خواجہ مقبول الرسول۔للہ شریف کی نسبت سے "للہی" کہلاتے ہیں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:خواجہ محمد مقبول الرسول بن خواجہ عبد الرسول للّٰہی بن قاضی غلام حسین۔ آپ کے مورث اعلیٰ خواجہ غلام نبی للّٰہی خلیفۂ مولانا غلام محی الدین قصوری،دائم الحضوری اپنے دور کے مقتدر عالم دین اور بلند پایہ شیخِ طریقت تھے۔

پیدائش
آپ کی ولادت باسعادت بروزپیر ،17/ذوالحج 1323ھ،مطابق12/فروری 1906ء کو "للہ شریف "ضلع جہلم میں ہوئی۔

تحصیلِ علم
ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی سے حاصل کی،پھرآپ کے والدِ ماجد خواجہ عبد الرسول للہی نے آپ کو خواجہ غلام حسن(ڈھڈیاں ضلع جہلم) خلیفۂ اعظم خواجہ غلام نبی کے سپرد کیا اور فرمایا:"ایسا نہ ہو کہ ہم دنیا سے رخصت ہو جائیں اور ان کی تعلیم و تربیت ادھوری رہ جائے،لہٰذ آپ انہیں ظاہری علوم کے ساتھ باطنی علوم و فیوض سے بھی نوازیں"۔ کچھ دن بعد ہی خواجہ عبدالرسول کاانتقال ہو گیا۔ خواجہ غلام حسن نے پوری توجہ سے خواجہ مقبول الرسول کی تربیت فرمائی اور برسوں کا کام مہینوں میں مکمل فرمادیا۔خواجہ صاحب اردو اور فارسی پرکامل عبور رکھتے تھے۔دونوں زبانوں میں بلا تکلف تحریر و تقریرپر قادر تھے۔

بیعت وخلافت
آپ اپنے والدِ گرامی حضرت عبدالرسول للہی کے مرید وخلیفہ تھے۔

سیرت وخصائص
ولی العصر،زبدۃ العارفین،عمدۃ الکاملین،قدوۃ السالکین،محبوب المشائخ ،پیرِ طریقت امیرِ شریعت خواجہ مقبول الرسول للہی جامعِ شریعت وطریقت تھے۔آپ کودیکھ کر اسلاف کی یادتازہ ہوجاتی تھی۔مشائخِ نقشبندیہ کی تعلیمات کی عملی تصویر تھے۔آپ بڑے خلیق،ملنسار اور سادگی پسند تھے۔علما کی تعظیم،غرباء سے محبت اور امرا سے بے نیازی آپ کے امتیازی اوصاف تھے۔ تواضع وانکسار کے پیکر تھے۔متعلقین کو بھی یہی درس دیتے تھے۔کوئی عقیدت مند خوشی اور اخلاص سے تحفہ پیش کرتا تو قبول فرما لیتے ورنہ قیمت دئے بغیر لینا پسند نہ فرماتے۔اتباعِ سنت ِمبارکہ کی پوری سعی فرماتے اور متبعین کو بھی سنت مطہرہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین فرماتے۔ آپ کےنزدیک سب سے بڑی کرامت اتباع شریعت پر استقامت اور تبلیغِ دین تھی۔ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں:"چاہیے کہ نمازِ پنجگانہ باوقاتِ مسنونہ،اورادطریقۂ عالیہ نقشبندیہ قادریہ، ہرگز قضاء نہ کریں۔خصوصاً بوقتِ شام شجرہ شریف مروجہ اور بوقت ِسحرشجرہ شریف ذہبیہ پڑھیں۔اشد تاکید ہے کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا خیال ہر وقت رکھنا اشد ضروری ہے ۔؏: "کارِایں است دیگر ہمہ ہیچ"۔یہی وجہ ہے کہ للہ شریف پورے قصبے میں اتباع شریعت کا خاص خیال رکھاجاتا تھا،آپ کی زندگی میں کسی کو جرات نہیں ہوتی تھی کہ شادی بیاہ کے موقع پر غیر شرعی کام کرے،اورمضان المبارک میں دن کے اوقات میں کسی کو سرِ عام کھانے کی جرات نہیں ہوتی تھی۔ اسی طرح ہرقسم کی غیر شرعی حرکات پر سختی سے نوٹس لیا جاتا تھا۔یہ صرف اپنے قصبے کے ساتھ خاص نہیں تھا بلکہ جہاں جہاں مریدین ومتوسلین تھے،وہاں پہ بھی شرعی احکام کاخاص خیال رکھا جاتا تھا۔چنانچہ ضلع گجرات کے ایک مرید کے بارے معلوم ہوا کہ اس نے بغیر نکاح ایک عورت کو گھر میں رکھاہواہے۔آپ نے اسے منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا، تو آپ نے اس کے پورے خاندان سے قطع تعلق کر لیا۔یہاں تک کہ اس گاؤں میں جانا چھوڑدیا۔لوگوں نے بہت منت کی، مگر آپ نے فرمایا:"جب تک یہ خرابی دور نہیں کروگے اس وقت تک قدم نہیں رکھوں گا"۔

وفات
آپ کاوصال 14/ربیع الثانی 1368ھ،بمطابق 13/فروری 1949ء ،بروز اتوار، ہوا۔آپ کامزار پرانوار "للہ شریف" تحصیل پنڈ دادن خان،ضلع جہلم پاکستان میں مرجع خلائق ہے۔


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان